فتح پور سکري 7 اگست(ایجنسی)چشتیہ سلسلہ کے مشہور و معرو ف صوفی شیخ سلیم چشتی کے444 ویں سالانہ عرس مبارک کی روحانی تقریبات کامحفل میلاد کیساتھ اختتام ہوا۔اس موقع پردرگاہ کے سجادہ نشیں پیر زادہ عیاض الدین چشتی عرف رئیس میاں نے ملک میں امن اور تمام دنیا میں سکون اور بھائی چارہ کیلئے دعاکي اور حضرت سلیم چشتی کی تعلیمات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت نے ہمیشہ اپنی حیات میں بنا تفریق مذہب و ملت خدمت خلق
کے جذبہ کو اختیار کرنے اوراعلیٰ انسانی اقدار کی نشر و اشاعت پر زور دیا145۔اس کا ثبوت یہ ہے کہ آج تک ہندوستان وبیرون ہند سے حضرت کی درگاہ کے فیوض و برکات ہر مذہب و ملت کے لوگ آکر حاصل کررہے ہیں۔
عرس پاک کی تقریبات میں زیارت تبرکات کے علاوہ بلند دروازہ پر قدیم مجلس کے آغاز میں صندل اور تبرکات زائرین کو پیش کئے گئےاور پوری دنیا کے انسانوں کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔